The Orange Door

Urdu

 

The Orange Door کیا ہے؟

The Orange Door ان خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے لئے خدمات تک رسائی کا ایک نیا طریقہ ہے جو گھریلو تشدّد کا سامنا کررہے ہيں؛ اور ایسے گھرانے جنہیں بچوں اور نوجوانوں کی دیکھ بھال کے لئے معاونت درکار ہے۔The Orange Door کے ذریعے مدد اور معاونت حاصل کرنے کے لئے آپ کو کسی ریفرل یا حوالے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

The Orange Door میرے لئے کیا کرسکتا ہے؟

The Orange Door سے مندرجہ ذیل صورتوں میں رابطہ کریں:
  • اگر آپ کا کوئی قریبی شخص آپ کو ایذا پہنچا رہا ہو، آپ کو اپنے قابو میں رکھ رہا ہو یا آپ اس کی وجہ سے پریشان محسوس کررہے ہو، جیسے آپ کا جیون ساتھی، گھرانے کا فرد، گھر میں رہنے والا یا دیکھ بھال کرنے والا شخص
  • اگر آپ گھریلو جھگڑوں، پیسے کے مسائل، بیماری، نشے، غم یا تنہائی کی وجہ سے بچوں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا کررہے ہيں
  • اگر آپ کسی بچے یا نوجوان کی حفاظت اور فلاح کے بارے میں پریشان ہیں
  • اگر آپ کسی دوست یا فیملی کے فرد کی حفاظت کے بارے میں پریشان ہیں۔
اگر آپ ایک مائیگرنٹ یا پناہ گزین شخص ہیں اور آپ کے پاس مستقل سکونت یعنی پرماننٹ ریذیڈنسی نہیں ہے تو بھی ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ اپنی مائیگریشن کی صورتحال کی وجہ سے معاونت حاصل کرنے کے سلسلے میں خوفزدہ نہ ہوں۔یہ ایک مفت خدمت ہے۔The Orange Door کے کارکنوں کو بتائيں کہ آیا آپ اپنی صورتحال کے بارے میں ٹیلی فون پر بات کرنا چاہتے ہيں یا Hub میں خود آکر بات کرنا چاہتے ہیں۔

مجھے زبانی مترجم کی ضرورت ہے

اگر آپ کو زبانی مترجم کی ضرورت ہے تو خدمت کو اس بارے میں آگاہ کریں۔خدمت کو درج ذیل بتائيں:
  • اپنا فون نمبر
  • اپنی زبان
  • کس وقت کال کرنا محفوظ ہوگا۔  
ایک زبانی مترجم آپ کو واپس کال کرے گا۔

کیا The Orange Door خدمت میرے لئے موزوں ہے؟

The Orange Door کسی بھی عمر، جنس، جنسیت اور اہلیت کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ تمام ثقافتی اور مذہبی ترجیحات کا احترام کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کسی مرد یا عورت کارکن سے معاملات کرنا چاہتے ہيں تو کارکن کو اس سے آگاہ کریں۔The Orange Door خدمت کثیرالثقافتی خدمات، ہم جنس پرست (LGBTI) خدمات اور معذوری کی خدمات کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ افراد اور گھرانوں کی مختلف طرح کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔عملہ آپ کو دستیاب صورتوں کے بارے میں معلومات دے گا اور آپ کو ان خدمات سے جوڑے گا جن کی آپ کو ضرورت ہے۔  

The Orange Door کہاں ہے؟

اپنے علاقے میں خدمات کا نقشہ دیکھنے کے لئے www.orangedoor.vic.gov.au پر جائيں۔

The Orange Door کے کھلنے کے اوقات کیا ہیں؟

The Orange Door سوموار تا جعمہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلتا ہے (عوامی تعطیلات پر بند ہوتا ہے)۔

جب The Orange Door بند ہو تو میں کہاں جاؤں؟

ان اوقات سے باہر مندرجہ ذیل خدمات سے رابطہ کریں:
  • Men’s Referral Service کو 1300 766 491 پر کال کریں (صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک سوموار تا جمعہ اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہفتہ اور اتوار) (مردوں کی گھریلوں تشدّد میں ٹیلی فون کاؤنسلنگ، معلوماتی اور ریفرل خدمت)
  • Safe steps گھریلو تشدّد میں معاونت کی خدمت کو 1800 015 188 پر کال کریں (24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن)۔ یہ خدمت ایسی خواتین اور بچوں کے لئے ہے جو گھریلو تشدّد کا شکار ہیں۔  
  • Victims of Crime ہیلپ لائن (جرم کا شکار تمام افراد کے لئے اور گھریلو تشدّد سے متاثر بالغ مردوں کے لئے) 1800 819 817 (صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک، ہر دن)
  • Sexual Assault Crisis Line جنسی زیادتی کے شکار افراد کے لئے ہے 1800 806 292 (شام 5 بجے سے صبح 9 بجے تک سوموار تا جمعہ، ویک اینڈز اور عوامی تعطیلات پر 24 گھنٹے)  

اگر آپ یا کوئی اور کسی فوری خطرے میں ہیں تو ٹرپل زیرو (000) پر ہنگامی امداد کے لئے کال کریں۔